شاہ رکن عالم ٹاؤن کے آڈٹ پیروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، متعدد افسران تبدیل، انتظامیہ کو حتمی وارننگ

شاہ رکن عالم ٹاؤن کے آڈٹ پیروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، متعدد افسران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبرنگار )شاہ رکن عالم ٹاؤن کے مالی سال 2014-15کے خصوصی آڈٹ کے دوران 20 سے زائد آڈٹ پیروں کامعاملہ شدت اختیار کر گیا ‘ کروڑوں روپے کیخلاف ضابطہ فنڈز کے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
استعمال سے متعلق شعبہ آئی اینڈ ایس کے آفیسرز ٹرانسفر ہوگئے ‘ موجودہ نے آڈٹ پیروں کے جوابات کی تیاری سے لاتعلقی اختیار کرلی ‘ آڈٹ حکام نے پیروں کے جوابات موصول نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹاؤن انتظامیہ کو وارننگ جاری کر دی ہے ۔ ذرائع کیمطابق آڈیٹر جنرمل آف پاکستان کے حکم پرصوبہ بھر میں ٹی ایم ایز کا مالی سال 2014-15 کا سپیشل آڈٹ کیا یا تھا ۔ شاہ رکن عالم ٹاؤن کے اس آڈٹ کے 22 آڈٹ پیرے تیار کیے گئے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ بیشتر پیرا جات شعبہ انفرانسٹرکچر اینڈ سروسز سے متعلق کروڑوں روپے کے فنڈز کے غلط استعمال کرنے بارے میں اور اس وقت کے ٹاؤن آفیسرسعید احمد بھٹی اورعبدالمجید حیدرانی ان آڈٹ پیروں کے ذمہ دار ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں ٹاؤن آفیسرز پچھلے کئی ماہ سے ٹرانسفر ہو چکے ہیں اور اب شاہ رکن عالم ٹاؤن کے شعبہ آئی اینڈ ایس کے عہدے کاچارج موسیٰ پاک ٹاؤن کے ٹی او آئی اینڈ ایس بدرمجید کے پاس ہے ‘ آڈٹ حکام شاہ رکن عالم ٹاؤن انتظامیہ سے متعدد مرتبہ ان آڈٹ پیروں کی اسٹیٹمنٹ بارے جواب طلب کر چکے ہیں مگر ابھی تک ان کو جواب نہیں بھجوائے گئے ۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ حکام نے شاہ رکن عالم ٹاؤن انتظامیہ کی اس غیر ذمہ داری کا نوٹس لیتے ہوئے ٹاؤن آفیسرانکو جوابات بھجوانے بارے حتمی وارننگ جاری کر دی ۔