لڈن ڈسپوزل کی صفائی کے دوران زہریلی گیس اور ڈوبنے سے 3افرادجاں بحق، چوتھے کو بچا لیا گیا

لڈن ڈسپوزل کی صفائی کے دوران زہریلی گیس اور ڈوبنے سے 3افرادجاں بحق، چوتھے کو ...

وہاڑی،لڈن(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی، نامہ نگار )وہاڑی کے علاقہ لڈن اور ایم این اے تہمینہ دولتا نہ کے ڈیرہ کے سامنے سیوریج ڈسپو زل کی صفائی اور مرمت کے دوران چار افراد ڈوب گئے جن میں تین افراد جاں بحق جبکہ چوتھے کو عوام (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا،اطلا ع کے با وجود یسکیوٹیم موقعہ دو گھنٹے لیٹ پہنچی، شہریو ں کا ریسکیو1122اور مقامی سیاستدانوں کے خلاف احتجاج، بتایا جاتا ہے کہ لڈن شہر میں گزشتہ کئی روزسے سیوریج سسٹم بند تھا جس پر صفائی اور مرمت کیلئے یوزر کمیٹی نے صنور مسیح کو بلوایا جیسے ہی صنور ڈسپوزل میں اتارا تو اچانک زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بیہوش ہو گیاجس کو بچانے کیلئے لیاقت دولتانہ اور منظور دولتانہ نے ڈسپوزل کے نیچے اتارے وہ بھی زہریلی گیس کی وجہ سے بیہوش ہو گئے جس پر مقامی لو گو ں نے محمد اشرف نامی شخص کو رسہ باندھ کر مدد کیلئے نیچے اتارا تو دورانِ امداد ی کا رروائی کرتے ہوئے وہ بھی بیہو ش ہو گیا جس پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کو رسے کے ذریعے با ہر نکال لیا۔ جبکہ ڈسپوزل کی موٹر کی چرخی کا فی دنوں سے خراب تھی جس کو ٹھیک کر نے کے لیے ڈسپوزل پر عرصہ دراز سے کا م کر نے والے لیا قت علی دولتانہ،منظور اور سنوار ٹھیک کر نے کے لیے اترے کہ اچانک ہی زہریلی گیس اٹھنا شروع ہو گئی اور ساتھ ہی نٹ بول ڈھیلا ہو نے کی وجہ سے پا نی نکلنا شروع ہو گیا جس سے تنیوں کی حالت نازک ہو گئی اور بے ہوش ہو گئے پانی زیا دہ نکلنے کی وجہ سے تینوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے مبینہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ موٹر پمپ 8دنوں سے خراب ہے جس کو ٹھیک کر نے کے لیے کئی مرتبہ ٹی ایم ائے کو بھی بتا یا گیا لیکن ٹھیک نہ ہو سکا پمپ خراب ہو نے کی وجہ سے پانی نکاس نہیں ہو رہا تھا اور شہر ڈوب رہا تھا ان تینوں نے عوامی خدمت کو سر انجام دینے کے لیے موٹر ٹھیک کر نے کے لیے نیچے اترے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر