چارسدہ میں تاجروں کی خود ساختہ لود شینڈنگ کیخلاف احتجاج کی دھمکی

چارسدہ میں تاجروں کی خود ساختہ لود شینڈنگ کیخلاف احتجاج کی دھمکی

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) تاجر اتحاد نے فیڈر ون پر خود ساختہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ۔ ضلعی انتظامیہ تاجروں کو بے جا تنگ کرنا چھوڑ دیں بصورت دیگر ان کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کیا جائے گا۔ ٹی ایم اے اپنا قبلہ درست کریں ۔ تاجر حضرات تصویری نرح نامہ کسی صورت قبول نہ کریں ۔ تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد چارسدہ کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر مولاناصلاح الدین شاکر منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری افتخار حسین ،سینئر نائب صدر لعل محمد لعل ، پریس سیکرٹری حبیب اللہ ، حاجی رفعت خان ،عطاء الرحمان ،ملک وحید ، محمد شعیب ، ارشاد علی ، جہانزیب صراف ، محمد عالم ، امداد، عالمگیر خان ،ضیا ء الدین ، محمد فیاض ، اسد خان اور ناصر کے علاوہ دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں تنظیمی اُمور پر بھی غور و خوض کیا گیا اور اپریل کے پہلے ہفتے میں جنرل الیکشن کا اعلان کیا گیا جس کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ اجلاس میں پریس سیکرٹری حبیب اللہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاجروں کو بے جا تنگ کرنے اور ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیڈر ون پر خود ساختہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی اور ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کو بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔ اجلاس میں بازاروں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر بھی شدید تنقید کی گئی ۔ اجلاس میں تاجروں پر واضح کیا گیا کہ تصویر والے نرح نامے کسی صورت قبول نہ کریں اور آج کے بعد تصویر والے نرح نامے شائع ہوئے تو تاجر اتحاد شدید مزاحمت کرے گی جس کی تمام تر انتظامیہ اور محکمہ خورارک پر ہوگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -