پشاور ،بدبخت بھائی نے سگے بھائی کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

پشاور ،بدبخت بھائی نے سگے بھائی کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)داؤد زئی کے علاقے وزیرکلے میں خون سفید ہو گیا راستے کے تنازعے پر بھائی نے سگے بھائی کو موت کے گھا ٹ اتار دیا ملزم موقع واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق مراد علی ولد محمدا خان سکنہ وزیرکلے نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کے بڑے بھائی تاج ولی اور مقتول فرہاد علی کے مابین راستے کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تھا اس دوران تاج ولی نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ملزم موقع واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -