کوہاٹ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،25 اشتہاری گرفتار

کوہاٹ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،25 اشتہاری گرفتار

  

کوہاٹ ( بیورو رپورٹ) کوہاٹ میں پولیس کریک ڈاؤن کے دوران 28اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے ۔گرفتار اشتہاریوں کے قبضے سے خودکار اسلحہ بھی ملاہے۔ مختلف کاروائیوں میں حراست میں لئے گئے زیادہ تر اشتہاری مجرمان سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمدصہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر سے نہایت ہی سختی سے نمٹنے اورخصوصاً مطلوب اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں ضلعی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں اشتہاری مجرمان کے ٹھکانوں پر اچانک چھاپوں اور سرچ آپریشن کی کاروائیوں میں28اشتہاری مجرمان عبدالمالک ،امیر الرحمن ،شاہد الرحمن ،محمد اسرار ،شوگیر ،ربنواز، سمندر خان ،قمرزمان ،تاج محمد ،راج ولی ،اسلم رضا ،بتروس ،کامران ،عبدالودود ،ہمشیر ،سیف اللہ ،محمد نعیم ،جاوید حسین ،شاہد علی ،اکبر، رحمت اللہ ،ریشم خان ،ابوبکر ،منظور ،غلام صدیق ،عزیز الرحمن ،سکندر اورنورجمیل کو حراست میں لیکر بند سلاسل کردیا۔کاروائی میں پولیس کو مجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کے قبضے سے خودکار اسلحہ بھی ملا ہے جسمیں دو کلاشنکوف، تین ریپیٹر ،پانچ پستول اور مختلف بور کے درجنوں کارتوس شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -