انتقال ،رسم قل،چہلم

انتقال ،رسم قل،چہلم

  

3ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)یوسی نمبرون وارڈٹوکے جنرل کونسلرمرتضیٰ دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔مرحوم کی نمازجنازہ تھلہ یلہ شاہ پراداکی گئی ۔بعدازاں مرحوم کواشکبارآنکھوں کے سامنے کوٹلی امام حسین میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحوم کی قل خوانی آج شام4بجے حسینیہ چوک پرہوگی۔مرحوم کی وفات پر مولانارمضان توقیر‘مولانانذیرحسین‘سیدسجادحسین شاہ شیرازی ناظم‘جنرل کونسلرشیخ اظہر‘چےئرمین محمدیونس حلوائی ‘ناہیدبخاری‘سیدعابدحسین ٹھیکیدار‘سیدتحسین علمدار اور پیر علی رضاشاہ ودیگرنے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے بخشش اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

پبی( نما ئندہ پاکستان) لا ثا نی ٹینٹ یو نیورسٹی روڈ پشاور اور سہل گیٹ کے ما لک حا جی محمد اکبر انتقال کر گئے مر حوم ان کی آبا ئی گا ؤں ڈاگ بہسود واقع چراٹ روڈ کے قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مر حوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں محتلف مکا تب فکر کے لو گوں نے شر کت کی مر حوم نواسلام نور الوہاب شمس السلام ذاکر اسلام کے والد بزگوار تھے مر حوم کی رسم قل آج بروز منگل ان کی آبا ئی گا ؤں ڈاگ بہسود نیشنل سکول چراٹ روڈ میں ادا کی جا ئے گی

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملاکنڈ کے ہیڈ ڈرافسٹمین ہمایون خان کی والدہ ماجدہ کی رسم قل آج ابراہیم خیل بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔مرحومہ عبد الحمید اور ہدایت اللہ فانی پراپرٹی ڈیلر کی بھی والد ہ تھی۔

ٹوپی ( نامہ نگار) معروف مقامی شخصیت سید پیرزمان شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ میں زندگی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کی رسم قل آج بروز منگل ادا کی جائے گی مرحومہ سید مجاہد شاہ اور سید احمدشاہ کی والدہ تھی

صوابی( بیورورپورٹ)سماجی و سیاسی شخصیت ضمیر خان انتقال کر گئے انہیں گذشتہ روز آبائی گاؤں زیدہ ضلع صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم عصمت اللہ خان عرف بابو جی کے بھائی ، عبدالرحیم سابق منیجر حبیب بینک ، جمشید خان اور زبیر خان کے چچا تھے ان کی رسم قل آج بروز منگل حجرہ ایوب خیل زیدہ میں ادا کی جائے گی۔

صوابی( بیورورپورٹ)تمباکو ڈیلر حاجی غفران اللہ کے بھائی احسان اللہ انتقال کر گئے انہیں آبائی گاؤں ڈوڈھیر ضلع صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی رسم قل کل بروز بدھ موضع ڈوڈھیر میں ادا کی جائے گی۔

پشاور(پ ر) امیر شاہ ،جمال شاہ ،فرید اللہ شاہ اور اجمل شاہ کی والدہ گذشتہ روز بقضائے الہیٰ انتقال کرگئیں جن کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحومہ قیصر شاہ کی زوجہ جبکہ منظور اور لطیف کی ساس تھیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -