پشاور پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف موثر کارروائی ،9اشتہاریوں سمیت 144گرفتار

پشاور پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف موثر کارروائی ،9اشتہاریوں سمیت ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاور پولیس نے تین دن کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب09اشتہاری مجرمان سمیت 144جرائم پیشہ و مشتبہ افراد،14FAمیں122افغان مہاجرین ،TIFکے تحت 123 اور ڈبل سواری پر38افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلیا تفصیلات کے مطابق چیف کیپیٹل سٹی پولیس افیسر پشاو ر مبارک زیب خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز عباس مجیدخان مروت کی نگرانی میں پشاور پولیس نے تین دن کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب09اشتہاری مجرمان سمیت144جرائم پیشہ و مشتبہ افراد، 14FAمیں122، TIFکے تحت123افراداور ڈبل سواری پر38افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2عدد کلاشنکوف،5عدد بندوق،1عدد رائفل، 41عدد پستول ،779عدد کارتوس ،26کلوگرام چرس اور 12بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -