امن وامان کی بحالی میں مزہبی رہنماؤں کا کلیدی کردار ہے :عباس مجید مروت

امن وامان کی بحالی میں مزہبی رہنماؤں کا کلیدی کردار ہے :عباس مجید مروت

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی بحالی میں مذہبی راہنماؤں کا کردار قابل تحسین ہے جن کے تعاؤن کے بغیر معاشرے میں امن قائم ہونا ممکن نہیں وقت کی نذاکت کو دیکھ کر انتہاء پسندوں اور منافرت پھیلانے والوں کا راستہ روکنے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاگزشتہ روز پشاور پولیس لائن میں مختلف مذاہب کے راہنماؤں کے ساتھ امن و امان کے حوالہ سے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سنی، شیعہ ،سکھ اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے راہنماؤں اور علماء بھی موجود تھے ایس ایس پی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مذہبی راہنماؤں نے ہر مشکل وقت میں پولیس کا ساتھ دیا ہے اور امیدہے کہ آئندہ بھی وہ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے پشاور میں تمام مذاہب کے راہنماؤں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کی وجہ سے ہر تہوار امن اور پرجوش طریقے سے منایا جارہا ہے جس کی بڑی وجہ سے راہنماؤں میں امن ، محبت اوربھائی چارہ پایا جانا ہے اور ہمیں چاہیئے کہ اپ اپس میں محبت اور بھائی چارہ کیساتھ رہے انہوں نے کمیٹی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسی میٹنگ مہینے میں ایک بار ضرور بلائی جائے گی جس میں اختلافات کو ختم کرنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے حوالہ سے بات چیت ہوگی اس موقع پر مذہبی راہنماؤں نے ایس ایس پی آپریشن کو اپنے بھرپور تعاؤن کا یقین دلایا اور کہا کہ صوبہ میں امن کے قیام میں پولیس کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ہم سب پاکستانی ہے اس مٹی کی حفاظت کیلئے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہے اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ متحدہ امن کمیٹی پشاور کا گلدستہ ہے ممبران ایمانداری کے ساتھ امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ایس ایس پی عباس مجید خان مروت نے کمیٹی کی جانب سے تعاؤن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کمیٹی کے ممبران کی عزت کرتی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -