جندول ،گرڈ سٹیشن کی اراضی کا چیک غیرمتعلقہ شخص کے حوالے

جندول ،گرڈ سٹیشن کی اراضی کا چیک غیرمتعلقہ شخص کے حوالے

  

جندول(نمائندہ پاکستان) جندول گریڈ سٹیشن کیلئے منظور شدہ زمین کی رقم کا چیک انتظامیہ نے مالکان کی بجائے غیر متعلقہ شخص کو دیدیاں ،متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کیلئے پریس کلب پہنچ گئی ،جندول پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضعیف العمر غیر شادی شدہ خاتون زہرہ بیگم دختر محمد یعقوب خان (مرحوم ) کا کہنا تھا گریڈ سٹیشن کیلئے منظور شدہ زمین میں سے بڑاحصہ ان کی پدری و جدی جائداد ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد (ریٹائرڈ صوبیدار) کا کوئی بھائی اور اولاد نرینہ نہیں تھا صرف دو غیر شادہ شدہ بیٹیاں تھی تاہم میری بڑی بہن وفات پا چکی ہے اور اب میں اکھیلی جائیداد مذکورہ کی وارث ہوں انہوں نے کہا کہ روس افغان انقلاب کے دوران جب مہاجرین پاکستان آئے تھے تو انہوں نے حکومت کیساتھ معاہدہ کر کے مذکورہ زمین لیز پر دی تھی اوروہ باقاعدگی کیساتھ لیز کے پیسے بھی لیتے رہے ہیں تاہم اب مذکورہ زمین پر گریڈ کی منظوری کے بعد مذکورہ زمین کاچیک میرے بجائے سیاسی اثر و رسوخ پر غیر متعلقہ شخص امجد علی خان ولد عبد الجلیل ساکن شینجئی کو دیا گیا ہے اور اب مذکورہ شخص چیک انہیں نہیں دے رہاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ مذکورہ چیک کو کیش ہونے نہ دیا جائے اور انکوائری کر کے اسے اس کا حق دلایا جائے ،انہوں نے عدلیہ ،میڈیاں،انتظامیہ اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں سے بھی انصاف کے حصول میں تعاون کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -