کلیل کنڈاؤ فیسٹیول ترقی کاباعث بنے گا ،ضیاء الرحمان

کلیل کنڈاؤ فیسٹیول ترقی کاباعث بنے گا ،ضیاء الرحمان

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )یو نین کونسل گو کند کے منتحب بلدیاتی نمایندوں نے کلیل کنڈاؤ میں تین روزہ فیسٹول کو علاقہ گو کند ،کوٹ ،کلیل اور پورے تحصیل گدئیزی کے عوام کے لئے ترقی کا باعث قراردیتے ہوئے بونیر کی ضلعی حکومت سمیت صوبائی حکومت سے یہاں کے سیاحت سمیت صحت ،تعلیم اور دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔پوری وادی گوکند میں ایک بنیادی مرکز صحت بی ایچ یو قائم ہے جو یہاں کے عوام کی ضروریات پوراکرنے میں ناکام ہے ،علاقہ میں بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنے کے لئے تعلیم پر بھر پور توجہ کی ضرورت ہے ۔جس جگہ میں صوبائی اور ضلعی حکومت مستقل پارک قائم کرنا چاہتی ہے ،اسکے مالک زمین کو فصل سمیت اباد گھروں کا معاوضہ دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار یو نین کونسل گوکند کے تحصیل کونسلر ضیاء الرحمان ،کسان ممبر جاوید ،نائب ناظم بحت بیدار اور یو تھ کونسلر گل زاہد نے علاقہ گوکند کے عوام کو درپیش مسائل پر مقامی صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ۔انہوں نے وادی گوکند کے بارے میں بتایا کہ یہ خطہ سطح زمین سے پانچ ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع ہے ،جون ،جولائی کے مہینوں میں کلیل ٹاپ پر کسی قسم کی بجلی کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی اور جون ،جولائی کے مہینوں میں بھی یہاں پر رات کے وقت کمبل کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں بونیر کے علاوہ ضلع سوات سے بھی بڑی تعداد میں جمعہ اور اتوار کے روز اتے ہیں ،اور صبح آکر شام کو چلے جاتے ہیں ،منتحب بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ کلیل ٹاپ پر اگر سیاحوں کے لئے رہایش کا بندوبست کیا جائے تو یہ علاقہ مری اور ایبٹ اباد سے بھی سیاحوں کے لئے بہترین جگہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء عبدالمنعیم خان سیاحت ،خبیب الرحمان خان ،مذہبی امور ،سردار سورن سنگھ وزیر اعلی کے مشیر ،ایم این اے شیراکبر خان ،ایم پی اے اور اے این پی کے صو بائی جنرل سیکرٹری سردار خسین بابک سمیت صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے فیسٹول میں کلیل ٹاپ آئے ،ہم ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس علاقہ کے قدرتی مناظر کو دیکھتے ہوئے یہاں پر اعلان کردہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر تعلیم ،صحت اور دیگر سہولیات کی اشد کمی ہیں ۔صوبائی حکومت اور ضلع ناظم اعلی ،نائب ضلع ناظم یو سف علی خان بھی یہاں کے عوام پر رحم کرکے یہاں بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرے ،انہوں نے صوبہ بھر کے عوام سے کہا کہ بونیر اور خصوصا کلیل ٹاپ پر بہترین امن قائم ہیں ،سیاح وادی گوکند کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے بلا خوف و خطر اسکتے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -