جدید علوم کے حصول کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں :رضیہ سلطانہ
چارسدہ (بیورورپورٹ)بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ جدید علوم حاصل کئے بغیر قومی ترقی اور خوشخالی ممکن نہیں ۔ جدید علوم اور ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر مغربی اقوام بام عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ دیگر زبانوں کی طرح انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ وہ دی نالج سکول چارسدہ میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کررہی تھی ۔ اس موقع پر اُنہوں نے کامیاب طلبہ اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ تقریب میں طلبہ اور طالبات کے علاوہ بچوں کے والدین اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں سکول کے طلبہ نے قومی ترانہ ، ملی نغمے اور خوبصورت خاکے پیش کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ معاشرے کی خوشخالی اور ترقی کیلئے تعلیم بنیادی جز ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو بہتر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے جدید علوم کے بل بوتے پر بام عروج حاصل کیا ۔ پاکستانی نوجوان جدید علوم اور ٹیکنالوجی پر بھرپور توجہ دے کر قوم کی ترقی اور خوشخالی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اُنہوں نے انگریزی زبان کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یورپ دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی زبان پر عبور وقت کی ضرورت