ڈیرہ ،پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ڈیرہ ،پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس نے جھوک قریشی اورسمیع آبادکے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران تین بندوقیں‘تین پستول سمیت بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا جبکہ کرایہ داروں کے کوائف درج نہ ہونے پر پانچ کیخلاف مقدمات درج کرلئے‘بارہ گرفتار‘وانڈہ آدم خان میں برکت اللہ کی منگنی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر یارک پولیس نے دوافرادکوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا‘ یارک پولیس نے وانڈہ میرعالم میں اشتہاری ملزم کوپناہ دینے پراشتہاری کے والدکوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے جھوک قریشی اورسمیع آبادکے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے تین بندوقیں‘تین پستول‘چوبیس کارتوس‘ایک خنجربرآمدکرلیاجبکہ جھوک قریشی اورسمیع آبادمیں کرایہ داروں کے کوائف درج نہ ہونے پر بارہ افرادکوگرفتارکرلیا۔یارک پولیس نے وانڈہ آدم خان میں برکت اللہ نامی نوجوان کی منگنی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پراخترعلی اورولی اللہ سکنائے چوارخیل کوگرفتارکرکے ولی اللہ سے ایک پستول تیس بوراورتین کارتوس برآمدکرلئے جبکہ وانڈہ میرعالم میں اشتہاری ملزم مشکات کوپناہ دینے پر اسکے والد اسلم ولدصنم کوگرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر