ڈیرہ میں 4 ہزار ڈرائیونگ لائسنس 4 ماہ تک نہ بن سکے

ڈیرہ میں 4 ہزار ڈرائیونگ لائسنس 4 ماہ تک نہ بن سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈی پی اوآفس میں لوگوں کے ساڑھے چارہزارڈرائیونگ لائسنس چارماہ سے زائدعرصہ کے دوران نہ بن سکے‘لوگ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈی پی اوآفس میں دربدرکی ٹھوکریں کھانے لگے‘متاثرہ افرادکاڈرائیونگ لائسنس نہ ملنے پراحتجاج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوآفس ڈیرہ میں خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس کی فوری فراہمی کیلئے مہیاکی گئی مشین کی موجودگی کے باوجودڈیرہ اسماعیل خان کے شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہوچکے ہیں۔عرصہ چارماہ سے لوگوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے اپنے تمام کوائف اورسرکاری خزانے میں چالان جمع کرارکھے ہیں لیکن ان کوڈرائیونگ لائسنس کارڈجاری نہیں کیاگیا۔لوگ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے چارماہ سے ڈی پی اوآفس کے چکرلگانے پرمجبورہیں۔متاثرہ افرادنے ڈرائیونگ لائسنس نہ ملنے پر سخت احتجاج کیاہے اورآئی جی خیبرپختونخواہ سے اس بارے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔