مہمند ایجنسی سے سمگلنگ کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

مہمند ایجنسی سے سمگلنگ کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

  

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، پڑانگ غار میں 30 ٹن نیپرائٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور لیویز فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو ڈرائیور سمیت حراست میں لے لیا۔ مہمند ایجنسی مقامی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز لوئر مہمند کے تحصیل پڑانگ غار میں لیویز فورس نے عمر خیل گلستان کورونہ میں قیمیت پتھر نیپرائٹ کو مہمند ایجنسی سے ضلع چارسدہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ لیویز فورس اور پولیٹیکل انتظامیہ نے ٹرک اور ڈرائیور عبدالرازق ولد محمد امین کو حراست میں لیکر یکہ غنڈ حوالات میں بند کر دیئے ہیں۔ اور سمگلروں سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -