کوہاٹ ،ٹریفک حادثات میں لڑکا جاں بحق ،15 زخمی

کوہاٹ ،ٹریفک حادثات میں لڑکا جاں بحق ،15 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ ( بیورو رپورٹ) کوہاٹ انڈس ہائی وے پرٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک لڑکا جاں بحق اورپندرہ مسافر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا پہلا حادثہ لاچی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتارموٹرکار نے موٹرسائیکل سوار بارہ سالہ لڑکے احسان اللہ کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔حادثے میں موٹرسائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ حادثے کے بعد موٹرکار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجسکے خلاف تھانہ لاچی میں متوفی کے چچاعبدالعظیم کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔دریں اثناء ٹریفک کے ایک اورحادثے میں بنوں سے پشاور سے جانے والی موٹرکار کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خواصی بانڈہ چوک میں مسافر پک اپ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پندرہ مسافر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔پولیس تھانہ جرمانے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔