لنڈیکو تل میرداد خیل میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکو تل میرداد خیل میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔لنڈی کو تل کے علاقہ میرداد خیل شینواری میں اٹھارہ سال کے نوجوان ما قیداللہ ولد نورزمان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا چراغ گل کر دیا نوجوان کی خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی علاقے کے لوگوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔