۔خیبر ایجنسی ،اش خیل قوم کے دو گروپوں میں تصادم

۔خیبر ایجنسی ،اش خیل قوم کے دو گروپوں میں تصادم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ)چاروازگئی میں اشخیل قوم کے دو گروپوں میں لڑائی، لڑائی کے دوران ابراہیم خنجر سے زخمی ، لائن آفیسر نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ لنڈی کوتل کے علاقے چاروازگئی میں شینواری اشخیل قبیلے کے دو گروپوں کے مابین لڑائی اس دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر ابراہیم شینواری کو خنجر سے زخمی کر دیا جس کو لنڈی کوتل ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم ان کی حالت درست نہ ہونے کی بناء پر ان کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا خیبر خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر سعید نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور ان کو لنڈی کوتل حوالات میں بند کر دیا۔