کرم ایجنسی ،پاک افغان سرحد پر دہشگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار

کرم ایجنسی ،پاک افغان سرحد پر دہشگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،جوابی کارروائی ...

پاراچنار( نمائندہ پاکستان )کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر دھشت گردوں کا فورسسز کے چیک پوسٹ پر حملہ فورسسز کے جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر واقع بوڑکی خرلاچی کے قریب فورسسز کے پوسٹ پر افغان صوبہ پکتیا سے درجنوں دھشت گردوں نے راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا۔ فورسسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو مار بھگایا بھاری توپ خانے سے بھی افغان سرحدی علاقے میں موجود مشتبہ دھشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک روز قبل بھی افغانستان کے سرحدی علاقے سے شدت پسندوں کے ٹھکانے فرار ہونے والا کرم ایجنسی کے باشندے ساجد حسین نے حکام کو شدت پسندوں کی جانب سے فورسسز کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا تھا

مزید : پشاورصفحہ آخر