مہمند ایجنسی ،ہلال احمر کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم تشکیل

مہمند ایجنسی ،ہلال احمر کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم تشکیل

  

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان)ہلال احمر مہمند ایجنسی نے کمیونٹی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹم تشکیل،مہمند ایجنسی ہلال احمر کے دفتر میں رضاکاروں کا ایک اجلاس زیر صدارت ایجنسی سیکرٹری فوزی خان مومند منعقد ہوا، جس میں DMOعرفان اللہ کے علاوہ کثیر تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،کہ تحصیل پنڈیالی کی سطح پر ایک کمیونٹی ڈیزاسٹر ٹیم تشکیل دیا گیا۔ جس میں تحصیل پنڈیالی سے تعلق رکھنے والے 25رضاکاروں نے شرکت کی۔مزکورہ ٹیم کسی ایمرجنسی اور ہنگامی صورت حال میں رد عمل کریں گے۔یہ رضاکار محصوص علاقے میں امدادی کاروائیوں میں بھرپور شرکت کریں،ایجنسی سیکرٹری فوزی خان نے کہا کہ ان رضاکاروں کی محصوص تربیت کرکے ان کو ہنگامی حالت میں استعمال ہونے والے سازوسامان بھی فراہم کریں گے۔اس موقع پر ہلال احمر کے دفتر یکہ غنڈ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔ایجنسی سیکرٹری فوزی خان نے بتایا کہ ہمارے ساتھ ایجنسی بھر میں 800 رضاکارز ہیں اگر ایک رضاکار اپنے علاقے میں ایک ہی پودا بھی لگالیں تو یہ علاقے کے لیے ایک مثبت اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ پودے ماحول کی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے آہم کراداکرسکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -