سر ڈھری پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6اشتہاری مجرموں سمیت 11مشتبہ گرفتار

سر ڈھری پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6اشتہاری مجرموں سمیت 11مشتبہ گرفتار

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) سرڈھیری پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ۔ 6اشتہاری مجرمان سمیت 11مشتبہ افراد گرفتار ۔ اسلحہ و منشیات بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی نذیر خان نے تھانہ سرڈھیری تھانہ کے ایس ایچ او عرفان خان اور دیگر نفری کے ہمراہ سرڈھیری کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 6اشتہار ی مجرمان سمیت 11مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی ۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور 1کلو چر س بھی برآمد کیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -