ڈیرہ میں ضلع کونسل کا اجلاس بدنظمی اور بدانتظامی کی نذر

ڈیرہ میں ضلع کونسل کا اجلاس بدنظمی اور بدانتظامی کی نذر

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ضلع کونسل اجلاس بدانتظامی اوربدنظمی کے باعث مچھلی منڈی بن گیا‘ایجنڈانہ ہونے اورسرکاری افسران کی عدم شرکت پرضلع کونسل ممبران سراپااحتجاج بن گئے‘اجلاس سے واک آؤٹ کے بعدکنونےئرنے اجلاس دوروزبعد30مارچ صبح دس بجے دوبارہ طلب کرلیا‘ضلع کونسل ممبران کااجلاس کے آخرمیں مہمانوں کی کھانے کی بجائے چائے سے تواضع پراحتجاج۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کااجلاس کنونےئرسرداراسماعیل بلوچ منعقدہوا۔اجلاس میں ضلع ناظم نوابزادہ عزیزاللہ خان علیزئی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ضلع کونسل ممبران نے اجلاس کیلئے ایجنڈافراہم نہ کرنے اوراجلاس میں سرکاری ضلعی افسران کی عدم شرکت پرسخت احتجاج کیا اورکہاکہ ضلع کونسل کے اجلاس کیلئے باقاعدہ ایجنڈاہوناچاہئے اورممبران کوپہلے سے اس بارے اطلاع دی جائے۔اجلاس میں سرکاری افسران کی شرکت برائے نام ہوتی ہے جوافسوسناک بات ہے۔افسران کی شرکت کوبھی یقینی بنایاجائے۔اس دوران اجلاس مچھلی بازاربن گیااورممبران اجلاس سے واک آؤٹ کرکے چلے گئے۔ضلع کونسل کنونےئر نے اجلاس کوملتوی کرکے دوبارہ دوروزبعد30مارچ بروزبدھ صبح دس بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔آخرمیں ضلع کونسل ممبران اوردیگرمہمانوں کیلئے کھانے کی بجائے چائے کابندوبست ہونے پر ضلع کونسل ممبران ودیگرمہمانوں نے سخت ناپسندیدگی کااظہارکیااورکہاکہ اجلاس کیلئے چائے کی بجائے ممبران کیلئے کھانے کاانتظام ہوناچاہئے تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...