بونیر ،جشن بہاراں کے نام سے سہ روزہ فیسٹیول اختتام پذیر
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع ناظم ڈاکٹر عبیدواللہ ،نائب ضلع ناظم یو سف علی خان نے جشن بہاران بونیر کے نام سے کامیاب تین روزہ فیسٹول ضلعی حکومت اور تمام ضلعی ،تحصیل اور وولئیج کونسل کے ناظمین کی کامیابی قرار دیا ہے ۔بونیر کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فیسٹول میں جوق درجوق شرکت کی ،بونیر کی ضلعی حکومت مستقبل میں بھی کلیل کے علاوہ شہیدے سر ،سر قلعہ ،شانگڑہ ٹاپ اور سر ملنگ میں بھی فیسٹول منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔یو سف علی خان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ بونیر کی ضلعی حکومت نے ثابت کردیا کہ بونیر کے عوام پر امن ہیں اوریہاں پر مکمل امن قائم ہے ۔بونیر میں سیاحت کے بہت سے خوبصورت مقامات موجود ہیں اگر ان پر معمولی توجہ دی جائے اور یہاں عوام کی سہولت کے لئے اقدامات کی جائے تو ضلع بونیر کے عوام سوات اور دیگر سیاحتی مقامات کی بجائے کم خرچہ پر اپنے ہی ضلع میں ان قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ،ضلع نائب ناظم نے کہا کہ تین روزہ فیسٹول میں جملہ ڈسٹرکٹ ممبران نے دن رات ایک کرکے فیسٹول کو کامیاب بنایا ۔بونیر کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ضلعی حکومت کا ساتھ دیا ۔انہوں نے مقامی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فیسٹول کے انعقاد سے لیکر اختتام تک ایونٹ کی بھر پور کوریج کی اور پورے ملک میں بونیر کے امن اوریہاں ہونے والے مثبت سرگرمیوں کو ہائی لائٹ کیا ۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ ،جماعت اسلامی کے حجاب اللہ ،مسلم لیگ نے کے کامران خان اور دیگر منتحب ضلعی ممبران بھی موجود تھے ۔انہوں نے بھی ضلعی حکومت کی اسطرح کے اقدام کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں ضلعی حکومت کے اسطرح کے سرگرمیوں میں ہم برابر کے شریک ہونگے ۔