پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں انوسٹی گیشن میں کافی بہتری آئی :ڈی آئی جی مردان

پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں انوسٹی گیشن میں کافی بہتری آئی :ڈی آئی جی مردان

  

مردان(بیورورپورٹ)ڈپٹی انسپکٹر جنر ل آف پو لیس مردان ریجن سعید خا ن وزیر نے کہا ہے کہ پو لیس پر کو ئی سیا سی دبا ؤ نہیں مردان انوسٹی گیشن میں کا فی بہتری آئی ہے اور کئی اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزما ن کو گرفتا ر کر دئیے گئے پو لیس اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پو لیس لا ئن میں پریس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈی پی او فیصل شہزاد ،ڈی پی او ز چارسدہ اور نو شہرہ کے علا وہ ممتاز صنعتکا ر اور سما جی شخصیت حا جی دلا ور خا ن ،ڈسٹر کٹ با ر ایسوسی ایشن کے صدر آمیر حسین ،مرکزی تنظیم تا جران کے صدر حا جی احسان اللہ با چا اور چیمبر آف کا مرس کے صدر ظا ہر شاہ بھی مو جو د تھے ڈی آئی جی سعید وزیر نے کہا کہ مردان کے عوام پو لیس کے ساتھ بھر پو ر تعاون کر رہی ہے جس کی وجہ سے پو لیس نے مختلف اندھے قتل کیسوں میں کا میا بی حا صل کی ہے انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پو لیس میں کر پٹ افسران کی نشاندہی کر تے ہو ئے ان کے خلا ف آواز بلند کر یں اس موقع اچھی کا ر کردگی دکھا نے والے پو لیس افسران اور جو انو ں میں حا جی دلا وار خا ن کی جا نب سے ڈی ایس پی فضل واحد خا ن کو 50ہزار ،ایس ایچ او طورو لقما ن خا ن کو 30ہزار اے ایس آئی آصف علی 20ہزارہیڈ کا نسٹیبل جا وید ،اسلا م گل ، نصراللہ ،مشتاق ، میر افضل ،حشمت خا ن ظا ہر اللہ ، جا ویدمنیر ،اسد خا ن اور ڈرائیو ر مشتاق خا ن کو دس دس ہزار روپے نقد انعاما ت دئیے گئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -