ڈیرہ میں مختلف حادثات کے دوران 3افرادجاں بحق ،1زخمی

ڈیرہ میں مختلف حادثات کے دوران 3افرادجاں بحق ،1زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں پشہ پل کے قریب موٹرسائیکل اورموٹر کار نمبر ATR-934 سندھ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار گل شریف ولدبہاؤخان وزیر اورنورعصمت گل ولد تاج محمدخان وزیرسکنائے یارک موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالے افراد اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے بعداپنے گاؤں واپس جارہے تھے۔ذرائع کے مطابق موٹرکاراورموٹرسائیکل سوارافرادآپس میں رشتہ داربتائے جاتے ہیں۔دوسرے واقعہ میں تھانہ صدرکی حدود میں بلوچ ہوٹل کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ نمبرLES-3836کی ٹکرسے زبیربلوچ ولد ابراہیم سکنہ بڈھانی موقع پرجاں بحق ہوگیا۔صدرپولیس نے متوفی کے والد ابراہیم کی رپورٹ پر نامعلوم فلائنگ کوچ ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تیسرے واقعہ میں تھانہ پنیالہ کی حدودمیں سابقہ چوکی رحمانی خیل کے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسے اسماعیل ولداسلم سکنہ رحمانی خیل زخمی ہوگیا۔جسکوفوری طورپرہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -