پسماندہ علاقوں میں مواصلات کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے :مظفر سید ایڈووکیٹ

پسماندہ علاقوں میں مواصلات کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے :مظفر سید ...

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہم صوبے کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں مواصلات کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ وہاں کے لوگ بھی تعمیر و ترقی کے قومی دھارے میں جلد از جلد شامل ہو سکیں۔وہ ضلع دیر پائیں کے دور افتادہ گاؤں نورا خیل میں نو تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔مظفر سید ایڈوکیٹ نے مقامی لوگوں باالخصوص بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ شاہراہوں کی تعمیر سمیت تمام ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لئے حکومت سے پورا تعاون کریں نیز فنڈزکے شفاف اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔وزیر خزانہ نے واضح کیاکہ رواں سال تمام ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے علاوہ نئی سکیمیں شروع کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی دریں اثنا ء انہوں نے گاؤں تالاش کے قریب اقبال ماڈل سکول کے یوم والدین کی تقریب میں شرکت کی اور امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔صوبائی وزیر نے گاؤں مرغز میں مقامی بزرگ رہنما مرغز با با کی وفات پر انکے اہل خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی

مزید : پشاورصفحہ آخر