وزیر تعلیم محمد عاطف کا ڈی سی کے ہمراہ بخشالی کا دورہ

وزیر تعلیم محمد عاطف کا ڈی سی کے ہمراہ بخشالی کا دورہ

بخشالی(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر تعلیم محمدعاطف خان کاڈی سی عمران حامد شیخ اورٹی ایم او مردان کے ہمراہ بخشالی کا دورہ،مختلف ترقیاتی پروجیکٹ کا اعلان،وزیرتعلیم عوام میں گھل مل گئے اور عوام کے مسائل سنے،تفصیلات کیمطابق صوبائی وزیرتعلیم محمد عاطف خان نے اپنے حلقہ نیابت کے علاقے بخشالی کادورہ کیااس موقع پرڈی سی مردان اور ٹی ایم اومردان ،پارٹی کے مقامی رہنما حاجی اسرارخان شاہ زمان،ناصرخان اور عثمان الدین بھی انکے ہمراہ تھے، دورے کے موقع پرصوبائی وزیرتعلیم محمدعاطف خان نے بخشالی بازار کے چاروں اطراف میں سٹریٹ لائٹس، واٹر کولرز، فٹ پاتھ بنا نے سمیت 15کروڑ روپے لاگت کے کئی منصوبوں کا اعلان کیا،میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی کے30میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے 50کروڑ روپے کی منظوری دی جاچکی ہے، بخشالی، گجرات ،دوبئی اڈہ سمیت پی کے 30کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز جلد ہوگا، اس موقع پر پارٹی رہنما حاجی اسرارخان نے مذکورہ پروجیکٹس کے اعلان پر وزیرتعلیم شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور تبدیلی کے نعرے کو حقیقت میں تبدیل کرکے دیکھائے گی،پی ٹی آئی کے دور حکومت کے ابتدائی دو سالوں میں بیشتر قوانین میں ترامیم کی گئیں جس کے ثمرات بہت جلدعوام کو ملیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر