مریکہ سے سب بڑا دہشتگرد اور دنیا کے وسائل پر قبضہ ان کا مشن ہے :جمعیت زندہ باد کانفرنس

مریکہ سے سب بڑا دہشتگرد اور دنیا کے وسائل پر قبضہ ان کا مشن ہے :جمعیت زندہ باد ...

  

ا

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے ۔دہشت گردی کے اڑ میں دنیا کے وسائل پر قبضہ ان کا مشن ہے ۔عالمی بینک اورائی ایم ایف اس کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ امریکہ اور ان کے حواری اس خطہ سے شکست خوردہ نکلے گا۔ طاغوتی قوتوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی ۔صد سالہ یو م تاسیس کا مقصد پا کستان میں دیر پا امن قائم کر نا اور دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے ۔مدارس امریکہ اور نیٹو کے سامنے روکاوٹ ہیں ۔ جمعیت زندہ اباد کانفرنس سے مقررین کے خطابات خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈ ی کو تل میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام صد سالہ یوم تاسیس کے حوالے سے ایک اعظم الشان جمعیت زندہ اباد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی اور مرکزی قیادت کے علاوہ تحصیل باڑہ جمرود اور لنڈ ی کو تل سے بڑی تعداد میں کارکنوں نے بھی شرکت کی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے جمعیت علمائے اسلا م کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان سینیٹر مولانا عطا ء الرحمان صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک اور صوبائی سیکر ٹری اطلاعات مولانا عبد الجیل جان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ سامراجی قوتوں کے خلاف بر قربانیاں دی ہیں جو کسی سے پو شیدہ نہیں ہے جمعیت نے حق کا نعرہ بلند کر کے دین اسلام کی تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں جن کے خون رائیگاں نہیں جائے گا جمعیت کا مقصد خدا کی زمین پر خدا کا نظام نافذ کر نا ہے جو زندگی کی اصل کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے یہ واضح کیا کہ خیبر ایجنسی جمعیت علمائے اسلام گڑھ ہے دنیا کے وساائل پر قبضہ کر نے اور ظلم و بربریت میں اسلامی ماملک کے کئی حکمرانان بھی شامل ہیں جولمحہ فکریہ ہے ان کا مقا بلہ کوئی ملک یا حکمران یا جرنیل نہیں جمعیت علائے حق ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی حقوق نسواں بل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ بل غیر اسلامی اور غیر شرعی ہے جو ہر گز علمائے حق اور پاکستانی عوام کو قابل قبول نہیں ہے اور اگر جمعیت کا اگر ایک سپاہی اور کارکن بھی زندہ ہو تو ایسے مغربی قوتوں کے ایما پر غیر اسلامی بل پاس نہیں ہو نے دے گا انہوں نے کہا کہ یہود اور ہنود کے ایجنٹو نے پاکستان کی حیا اور عزت کا جنازہ نکال دیا سند ھ بلوچستان اور پنجاب نے تو یہودی ایجنٹ کو مسترد کیا ہے اور ائندہ الیکشن میں پختون قوم بھی انہیں مسترد کر ے گی روٹی کپڑا اور مکان ،پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں ملا ہے اس موقع پر مفتی اعجاز نے کہا کہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے حکمرانان ہمیں علاقہ غیر کے نام سے پکارتے ہیں جبکہ قومی شناختی کارڈ رکھنے کے بوجود بھی ہمیں غیر تصور کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اخر میں انہوں نے 17اپریل 2016کو خیبر پختون خواہ میں ہو نے والی صد سالا یوم تاسیس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور شرکت کرے کانفرنس سے مولانا رفیع اللہ قاسمی سابق سینیٹر راحت حسین مولانا شمس الدین اور قاری جہاد شاہ نے بھی خطاب کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -