سانحہ لاہوردکھ کی اس گڑی میں لواحقین کیسا تھ ہیں،منظور وٹو

سانحہ لاہوردکھ کی اس گڑی میں لواحقین کیسا تھ ہیں،منظور وٹو

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے گزشتہ روز لاہور گلشن اقبال پارک کے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جناح ہسپتال میں عیادت کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی عہدیداران اور کارکنان نے خون کے عطیات دیئے۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی لواحقین کے ساتھ ہے حکومت ایسی کاروائیوں کے پس پردہ حقائق کی تہہ تک پہنچے اور اس کا سدِباب کرے، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے عوام کے جان و مال کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے دہشت گرد کسی رعایت مستحق نہیں۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی خرم جہانگیر وٹو، جہاں آرا وٹو، عابد حسین صدیقی ، سہیل ملک، میاں عبدالوحید، حق نواز خان ملک احتشام الحسن، علامہ یوسف اعوان، یاسر بارا، موسیٰ کھوکھر، بشریٰ ملک کے علاوہ دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -