نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صدر پاکستان کے گھر پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے صدر مملکت ممنون حسین کے گھر پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زاہد حسین نامی پولیس اہلکار کراچی کے صدارتی ہاوس پر تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے گلبرگ میں واقع اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر 2 ملزمان سوار تھے اور انہوں نے لیاقت آباد پل کے قریب پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔