غیرقانونی لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائدکیا، نیپرا

غیرقانونی لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائدکیا، نیپرا
غیرقانونی لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائدکیا، نیپرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپراکی جانب سے غیرقانونی لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں گزشتہ سال شہر قائد میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کے معاملہ کی سماعت چیف جسٹس سجادعلی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نے حکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایاجائے متوقع ہیٹ سٹروک سے متعلق کیااقدامات کیے گئے ہیں جس پر نیپراکی جانب سے عدالت میں رپورٹ میں پیش کردی گئی۔
نیپرا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال غیرقانونی لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بہتری کیلئے450 ملین کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مزید دلائل طلب کرلیے۔