یوسف کودہشتگرد قرارنہیں دیا، وہ تو خود دہشت گردی کا شکار ہوا: آئی جی پنجاب

یوسف کودہشتگرد قرارنہیں دیا، وہ تو خود دہشت گردی کا شکار ہوا: آئی جی پنجاب
یوسف کودہشتگرد قرارنہیں دیا، وہ تو خود دہشت گردی کا شکار ہوا: آئی جی پنجاب

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ جس جگہ دھماکا ہواوہاں دھماکے کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی، یوسف کو کسی نے بھی دہشت گرد قرارنہیں دیااس کا شناختی کارڈ ملا تھا اور وہ تو خود دہشت گردی کا شکار ہوا۔

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی بنادی ہے اور بہت جلد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے یوسف سیر کیلئے گلشن اقبال پارک آیا تھا وہ دہشتگرد نہیں تھا بلکہ اس کے والدین کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں۔سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہے اور ملنے والے شواہد پر وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دشمن انتہائی سنگدل اور بے حس ہے ، دہشتگردوں کے ٹارگٹ کا کسی کو اندازہ نہیں تھا۔ پنجاب میں مل کر آپریشن کرکے دہشتگردوں کی بیخ کنی کریں گے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذکرنے والے ادارے ملکرکام کررہے ہیں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گی ، ملزموں کوکٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں