ریونیو رپورٹر ایسوسی ایشن نے گلشن اقبال پارک سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت

ریونیو رپورٹر ایسوسی ایشن نے گلشن اقبال پارک سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت
ریونیو رپورٹر ایسوسی ایشن نے گلشن اقبال پارک سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت

  


لاہور(اپنے نمائندے سے)ریونیو رپورٹر ایسوسی ایشن لاہور کی طرف سے گلشن اقبال پارک سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت ،شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کی،ریونیو رپورٹر ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین عبدالمجید ساجد،سرپرست اعلی آصف چوہدری، نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہیں،معصوم بچوں،عورتوں کو نشانہ بنانے والوں کو کسی طور پر بھی انسان نہیں کہا جا سکتا ہے ،دہشت گردوں کا نا تو کوئی مذہب ہے اور نہ ہی کوئی ملک،اس افسوسناک سانحہ پر ہمارادل خون کے آنسو رو رہا ہے ،لیکن ہمارے حوصلے متزلز ل نہ ہیں ،ہم دہشت گردی کے خلا ف لڑی جانے والی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،صدر عامر محمود بٹ ،جنرل سیکریٹری محمد عباس حیدر،سینئر نائب صدر مرزا امجد بیگ،سیکریٹری انفارمیشن سرفرا ز حسین راجہ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری علی وقار،فنانس سیکریٹری عدنان علی،جوائنٹ سیکریٹری محمد نعیم،ریحان گل ،آصف محمود بٹ ،سلطان شاہ،حسن رضا،حافظ رضوان،جواد رضوی و دیگر ممبران کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال پارک میں پیش آنے والے سانحہ پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے ،معصوم بچوں اور لوگوں کے قاتل کسی طور پر بھی رحم کے مستحق نہ ہیں ،ہمیں اندرونی اور بیرونی محاظ پر جن خطرات کا سامنا ہے ہمیں ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے خود کو تیار رکھنا چاہئے ،سانحہ گلشن اقبال پارک پاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کے لئے معصوم افراد کو نشانہ بنا کر دشمنان پاکستان نے اپنے مذمو م مقاصد کا اظہار کر دیا ،ہم اس موقعہ پرصحافیوں کے پلیٹ فارم پر سب ایک ہیں ،ہم قلم کے ساتھ جہاد کو جاری رکھیں گے ،میڈیا ہاوسز ،صحافیوں پر متعدد حملوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنایا ہے ہم اس موقعہ پر شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس افسوس ناک واقعہ پردعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور پاکستان کو ہر بری نظر سے محفوظ رکھے۔

مزید : رئیل سٹیٹ