سنگین جرائم میں ملوث 2 دہشت گرد کمرہ عدالت سے فرار

سنگین جرائم میں ملوث 2 دہشت گرد کمرہ عدالت سے فرار
سنگین جرائم میں ملوث 2 دہشت گرد کمرہ عدالت سے فرار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی سیشن کورٹ سے سنگین جرائم میں ملوث دو دہشت گرد فرار ہو گئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے 2015 میں بلوچستان کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد متاثرہ شخص نے ملزمان کےخلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا تاہم بعد میں ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ۔ آج جب ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حملہ آوروں کی عبوری ضمانتیں خارج کر نے کے احکامات صادر کر دیے جس کے بعد ملزما ن کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے اور پولیس نے ملزمان کا تعاقب تک کرنا گوارا نہ کیا جس کے بعد ملزمان باآسانی عدالت سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کراچی -