سانحہ گلشن اقبال پارک کے خلاف وکلاءکا امن مارچ

سانحہ گلشن اقبال پارک کے خلاف وکلاءکا امن مارچ
سانحہ گلشن اقبال پارک کے خلاف وکلاءکا امن مارچ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ گلشن اقبال پارک کے خلاف لاہور کے وکلاءنے امن مارچ کا انعقاد کیا جس میں وکلاءاور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق امن مارچ کا آغاز سپریم کورٹ رجسٹری سے کیا گیا ۔ شرکاءنے اقبال ٹاﺅن خودکش حملے کیخلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی مخالف نعرے درج تھے اس کے علاوہ شرکاءنے بھارتی جاسوس کی گرفتاری اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے بھی شدید نعرے بازی کی۔ امن مارچ میں شریک افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پارکس اور تفریح گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ شرکاءنے ریلی کے احتتام پر شہید ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی ۔امن مارچ کے شرکاءنے اپنے بازوئوں پر سیاح پٹیاں بھی باند ھ رکھی تھی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

لاہور -