ایشیاءکپ اور ورلڈ ٹی 20 میں بدترین شکست کی وجوہات کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس جاری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاءکپ اور ورلڈ ٹی 20 میں بدترین شکست کی وجوہات جاننے کیلئے قائم پاکستان کرکٹ بورڈ کی سپیشل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق شکیل شیخ کی سربراہی میں قائم 5 رکنی کمیٹی کے 3 ارکان اجلاس میں شریک ہیں جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان آج کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور منیجر انتخاب عالم آج کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے اور قومی ٹیم کی شکست پر اپنا موقف پیش کریں گے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں