سستی بجلی کا واحد حل کالاباغ ڈیم ہے، فوج تعمیرکیلئے کردار ادا کرے: شمس الملک

سستی بجلی کا واحد حل کالاباغ ڈیم ہے، فوج تعمیرکیلئے کردار ادا کرے: شمس الملک
سستی بجلی کا واحد حل کالاباغ ڈیم ہے، فوج تعمیرکیلئے کردار ادا کرے: شمس الملک

  


لاہور(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین واپڈا اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے شمس الملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی اور وافر بجلی کی فراہمی کیلئے کالا باغ ڈیم واحد حل ہے، پاک فوج ڈیم کی تعمیر کیلئے کردار ادا کرے۔وہ گزشتہ روز پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے زیر اہتمام پانی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ای سی کے صدر چودھری غلام حسین،انجینئر ملک ابراہیم اورڈاکٹر اظہار الحق نے بھی خطاب کیا، آبی ماہرین نے پانی کی قلت کے حوالے سے مقالے پڑھے۔ انجینئر شمس الملک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم پر صوبوں کے اعتراضات درست نہیںاور جو سیاستدان اس حوالے سے بیانات دیتے ہیں وہ صرف سیاست کرتے ہیں اور اس طرز عمل کا ملک کو نقصان ہو رہا ہے، ملک میں پانی کی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے آئندہ جنگیں پانی کے تنازع پر ہوں گی، گزشتہ چالیس برسوں میں کوئی بڑا آبی ذخیرہ نہیں بنا سکے۔ پاکستان کی بڑی آبادی صاف پانی تو درکنار پانی سے بھی محروم ہے ، پاکستان اپنے حصے کا کام نہیں کر سکا جس کا فائدہ بھارت اٹھا رہا ہے۔ حکومت کو فوری طور پر میگا ڈیمز بنانا ہوں گے۔ پاک فوج کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے کردار ادا کرے انجینئرز برادری ان کے ساتھ ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے صدر چودھری غلام حسین نے خطاب میں کہا کہ ملک میں پانی کی قلت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، پاکستان سالانہ 35 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں ڈال کر ضائع کر دیا جاتا ہے۔ پانی کا تیس دن کا ذخیرہ بھی موجود نہیں جبکہ بھارت اور مصر جیسے ملک اپنے پاس 120 دن کا ذخیرہ رکھتے ہیں۔

مزید : لاہور