خیبر پختونخوا میں نیا ٹرانسپورٹ سکیورٹی پلان جاری،مسافروں کی تلاشی اور وڈیو ریکارڈنگ بس عملے کی ذمہ داری ہو گی: ایس ایس پی آپریشنز

خیبر پختونخوا میں نیا ٹرانسپورٹ سکیورٹی پلان جاری،مسافروں کی تلاشی اور وڈیو ...
خیبر پختونخوا میں نیا ٹرانسپورٹ سکیورٹی پلان جاری،مسافروں کی تلاشی اور وڈیو ریکارڈنگ بس عملے کی ذمہ داری ہو گی: ایس ایس پی آپریشنز

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس نے سنہری مسجد روڈ بس دھماکے کے بعد نیا ٹرانسپورٹ سکیورٹی پلان جاری کر دیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق سنہری مسجد روڈ بس دھماکے کے بعد ٹرانسپورٹ کے حوالے سے نیاسکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب بس میں کسی بھی قسم کی تحریب کاری کی ذمہ داری بس ڈرائیور اور کنڈکٹر پر ہو گی۔ اپنے بیان میں ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ہر مسافر کی تلاشی اوروڈیوریکارڈنگ بس عملے کی ذمے داری ہوگی جبکہ راہ چلتے مسافروں کوبٹھانے پرپابندی لگادی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ :جن اڈوں سے بسیں نکلیں گی انھیں بم ڈسپوزل اسکواڈچیک کرے گا تاہم ڈرائیورز کی جانب سے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر بس عمل کے روٹ پرمٹ کو کینسل کر دیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹ حکام اور ڈرائیوروں نے اس اقدام پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اپنی ساری ذمہ داریاں ہم پر ڈال دی ہیں ، ہر مسافر کو چیک کرنا ہمارے بس کی بات نہیں۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اگر بس کا عملہ مسافروں کی تلاشی لے گا تو بسیں کون چلائے گا اور مسافروں کو وقت پر منزل مقصود تک کون پہنچائے گا۔

مزید : پشاور