جپسم کی کان پر بھاری تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

جپسم کی کان پر بھاری تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 3 زخمی
جپسم کی کان پر بھاری تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

  


جہلم (ویب ڈیسک) کھیوڑہ سے مشرق کی جانب پیر چمبل کے قریب جپسم کی نجی کان پر بھاری تودہ گرنے سے پتھروں کے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ میں حاجی لال ساکن کھیوڑہ اور محمد بوٹا ساکن چک شفیع جاں بحق ہو گئے۔ واضع رہے کہ نجی جپسم لیزوں پر سیفٹی اور دیگر حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، مائین انسپکٹر کی نااہلی غفلت اور لاپرواہی سے آئے دن قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

مزید : جہلم