افغانستان میں اغوا چار پاکستانیوں میں سے ایک فرار ہوکر کرم ایجنسی پہنچ گیا

افغانستان میں اغوا چار پاکستانیوں میں سے ایک فرار ہوکر کرم ایجنسی پہنچ گیا
افغانستان میں اغوا چار پاکستانیوں میں سے ایک فرار ہوکر کرم ایجنسی پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آن لائن+ صباح نیوز) افغانستان میں اغوا ہونے والے چار پاکستانیوں میں سے ایک مغوی فرار ہو کر واپس پاکستان پہنچ گیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم شاہد علی خان کے مطابق 12 مارچ کو افغانستان کے سرحدی علاقہ شرینو چھپر سے گاڑی سمیت اغوا ہونے والے چار مغویوں میں سے ایک مغوی ساجد حسین فرار ہو کر کرم ایجنسی پہنچ گیا ہے۔ دیگر مغویوں کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ فرار ہوکر واپس آنے والے ساجد حسین کے مطابق اغوا کار انہیں خودکش جیکٹ پہناکر اور تیز دھار آلے دکھا کر قتل کرنے کی دھمکی دیتے رہے اور کہتے رہے کہ آپ لوگوں کے ایک ایک کروڑ روپے مل جائیں تو چھوڑ دیا جائے گا۔ ساجد حسن نے انکشاف کیا کہ بنوں سے اغوا کئے دو افراد بھی وہاں رکھے گئے ہیں۔

مزید :

پشاور -