محکمہ داخلہ نےپنجاب میں این جی او ز کو سروے کرنے سے روک دیا

محکمہ داخلہ نےپنجاب میں این جی او ز کو سروے کرنے سے روک دیا
محکمہ داخلہ نےپنجاب میں این جی او ز کو سروے کرنے سے روک دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزارت داخلہ نے پنجاب بھر میں این جی اوز کے سروے کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق پابندی موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر لگائی گئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں تمام این جی اوز کو کسی بھی سیاسی ، مذہبی یا اقتصادی موضوع پر سروے کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں این جی اوز کو کسی بھی موضوع پر سروے کرنے سے روک دیا گیا ہے اور اگر کسی موضوع کے حوالے سے سروے کرنا ناگزید ہوا تو ایسی صورت میں این جی او محکمہ داخلہ کو آگاہ کرے گی اور اجازت ملنے کے بعد ہی سروے کا انعقاد کر سکے گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

لاہور -