طیارہ ہائی جیکنگ، ہائی جیکر نے 5 مسافروں اور عملے کے 8 ارکان کے علاوہ سب کو رہا کردیا

طیارہ ہائی جیکنگ، ہائی جیکر نے 5 مسافروں اور عملے کے 8 ارکان کے علاوہ سب کو رہا ...
طیارہ ہائی جیکنگ، ہائی جیکر نے 5 مسافروں اور عملے کے 8 ارکان کے علاوہ سب کو رہا کردیا

  


قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری ایئرلائن کے طیارہ ایم ایس 181 کے ہائی جیکرنے 13 افراد کے علاوہ باقی سب مسافروں کو طیارے سے باہر نکلنے کی اجازت دیدی۔ 

گلف نیوز کے مطابق مصری ایئر فلائٹ ایم ایس 181 نے اسکندریہ کے برج العرب سے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے ایک شیر خوار بچے سمیت 82مسافروں کو لے کر قاہرہ کیلئے اڑان بھری تاہم راستے میں ہی اسے ہائی جیک کرلیا گیا ۔ طیارے میں 8 برطانوی اور 10 امریکی شہری بھی سوار تھے ۔

مصری ایئرلائن کے طیارے کے ہائی جیک کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ابراہیم سماہا نامی ہائی جیکر نے طیارے کو قبرص کے لارناکہ ایئرپورٹ پر اتروایا جس کے بعد حکام سے مذاکرات کیے اور بچوں ، خواتین اور مصری شہریوں کو طیارے سے اترنے کی اجازت دے دی ۔بعد ازاں ہائی جیکر نے دیگر مسافروں کو بھی طیارے سے نکال دیا تاہم اس نے 5 غیر ملکی مسافروں ، عملے کے 7 افراد اور ایک سکیورٹی اہلکار کو تاحال یرغمال بنا رکھا ہے ۔یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کیلئے حکام مذاکرات کررہے ہیں لیکن ہائی جیکر کی طرف سے تاحال کسی قسم کے مطالبات پیش نہیں کیے گئے۔

دوسری طرف مصری ایئرلائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہائی جیکر نے تاحال 4 غیر ملکیوں سمیت عملے کے 8 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں