سیکیورٹی اداروں نے سانحہ لاہور میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

سیکیورٹی اداروں نے سانحہ لاہور میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا
سیکیورٹی اداروں نے سانحہ لاہور میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی اداروں نے گلشن اقبال پارک دھماکے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نیٹ سے متعلق معلومات مظفر گڑھ سے گرفتار ہونے والے امیر معاویہ اور فیصل آباد سے گرفتار ہونے والے ذیشان نے دیں اور سیکیورٹی اداروں نے دونوں کی گرفتاری کو ہی انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے میں کالعدم تنظیم پنجاب کا نیٹ ورک ملوث ہے۔