گلو کار نعمان جاوید کا اقدام خودکشی، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

گلو کار نعمان جاوید کا اقدام خودکشی، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل
گلو کار نعمان جاوید کا اقدام خودکشی، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

  

لاہور(ویب ڈیسک) گلوکار اور موسیقار نعمان جاوید کی خودکشی کی کوشش ، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار اور موسیقار نعمان جاوید نے اتوار کی شب زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی مگر گھر والوں کو بروقت علم ہو جانے پر انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ انتہائی نگہداشت وارڈ میں ڈاکٹر کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ نعمان کا گھر میں کسی سے جھگڑا نہیں ہوا۔ اس حوالے سے جب گلوکار ہ فریحہ پرویز جن سے نعمان کی مبینہ طورپر چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو فریحہ نے جواب دیا کہ میرا نعمان سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے۔

مزید :

تفریح -