مصری طیارہ کے ہائی جیکرنے اپنی سابقہ بیوی کو خط پہنچانے کا مطالبہ کردیا

مصری طیارہ کے ہائی جیکرنے اپنی سابقہ بیوی کو خط پہنچانے کا مطالبہ کردیا
مصری طیارہ کے ہائی جیکرنے اپنی سابقہ بیوی کو خط پہنچانے کا مطالبہ کردیا

  

نکوسیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری ایئرلائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے ہائی جیکر نے مضحکہ خیز مطالبات پیش کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہائی جیکر کا نام ابراہیم سماہا ہے اور وہ مصر کا رہائشی ہے ۔ ابراہیم سماہا نے اپنی سابقہ بیوی کو ایک خط دینے کیلئے یہ سارا ڈھونگ رچایا اور طیارے کو اغوا کرلیا۔ اس کی سابقہ بیوی قبرص کے شہر لارناکا میں رہتی ہے اور اس نے اسی لیے لارناکا میں ہی طیارے کو لینڈ کرایا جس کے بعد تمام افراد کو چھوڑدیا جبکہ 4 غیر ملکیوں اور عملے کے 8 افراد کو یرغمال بنائے رکھا۔

مصری ایئرلائن کا طیارہ ہائی جیک ہونے کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

حکام نے ہائی جیکر سے مذاکرات شروع کیے اور ایک اعلیٰ عہدیدار جہاز کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ۔اعلیٰ عہدیدار کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے ہائی جیکر نے ایک خط پیش کیا اور کہا کہ یہ خط میری سابقہ بیوی تک پہنچادیا جائے جو لارکانہ میں ہی اقامت پذیر ہے ۔ علاوہ ازیں ہائی جیکر نے قبرص میں سیاسی پناہ اور ایک مترجم فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -