نبیل ٹاﺅن میں مزدور 100 روپے کے عوض کھمبے پر چڑھ گیا ، کرنٹ لگنے سے جاں بحق

نبیل ٹاﺅن میں مزدور 100 روپے کے عوض کھمبے پر چڑھ گیا ، کرنٹ لگنے سے جاں بحق
نبیل ٹاﺅن میں مزدور 100 روپے کے عوض کھمبے پر چڑھ گیا ، کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے نبیل ٹاﺅن میں ایک مزدور 100 روپے مزدوری کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کھمبے پر چڑھ گیا اور بجلی کی تاریں لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔متوفی قمرالدین تین بچوں کا باپ تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق قمرالدین گھر سے مزدوری کرنے نکلا تھا کہ ایک شخص اسے بجلی ٹھیک کرنے کیلئے ساتھ لے گیا ۔ قمرا لدین بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کھمبے پر چڑھ گیا اور ہائی وولٹیج کی تاروں سے لگنے کے بعد جاں بحق ہو گیا تاہم اس کی لاش ایک گھنٹے تک کھمبے کی تاروں سے ہی لٹکی رہی جس کے بعد لوگوں نے ریسکیو حکام کو اطلاع دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر قمرالدین کی لاش کو کھمبے سے نیچے اتارا اور پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اس کو مزدوری پر بلا کر بجلی کے کھمبے پر چڑھانے والے شخص کے بارے میں پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے.قمرالدین تین بچوں کا باپ تھا اور مزدوری کرتا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

لاہور -