پہلے بھی کہتا تھا پنجاب میں دہشت گردکوں کی نرسریاں ہیں، صوبے میں اگر آپریشن ہو رہا ہے تو اچھی بات ہے: خورشید شاہ

پہلے بھی کہتا تھا پنجاب میں دہشت گردکوں کی نرسریاں ہیں، صوبے میں اگر آپریشن ...
پہلے بھی کہتا تھا پنجاب میں دہشت گردکوں کی نرسریاں ہیں، صوبے میں اگر آپریشن ہو رہا ہے تو اچھی بات ہے: خورشید شاہ

  

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ پہلے بھی کہتے تھے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی نرسریاں ہیں، ہم کوئی مطالبہ اورسیاست نہیں کرنا چاہتے، اگر پنجاب میں آپریشن ہو رہا ہے تو اچھی بات ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ صرف ملک کیلئے سوچتا ہوں اور اپنے مفادات سامنے نہیں رکھتا، سیاستدان اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں یا نہیں، یہ باتیںنہ کی جائیں، نواز شریف نے نے نیشنل ایکشن پلان پر خامیوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی مطالبہ کر رہے ہیں اور نہ سیاست کرنا چاہتے ہیں، پنجاب میں اگر آپریشن ہو رہا ہے تو اچھی بات ہے اور اگر رینجرز اور پولیس مل کر کام کریں گے تو مثبت نتائج آئیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -