”ہمارا حلوہ روک لیا گیا “

”ہمارا حلوہ روک لیا گیا “
”ہمارا حلوہ روک لیا گیا “

  

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک میں دھرنا دینے والے کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی سے ان کیلئے لائی جانے والی حلوے کی پانچ دیگیں اور تین ہزار نان وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے ان تک پہنچنے نہیں دیئے۔ گزشتہ روز ڈی چوک میں یہ کارکن پولیس اہلکاروں کی ناانصافی پر گلے شکوے کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ کارکنوں کا کہنا تھا پینے کے پانی کی ہزاروں بوتلیں بھی ان تک پہنچنے نہیں دی گئیں۔

مزید :

اسلام آباد -