اکلوتا ہونے کے باوجود والدین فوقیت نہیں دیتے تھے : فواد خان

اکلوتا ہونے کے باوجود والدین فوقیت نہیں دیتے تھے : فواد خان
اکلوتا ہونے کے باوجود والدین فوقیت نہیں دیتے تھے : فواد خان

  

ممبئی(اے پی پی) اداکار فواد خان نے انکشاف کیاہے کہ ان کو کبھی اوائل عمری میں اداکاری کا شوق نہیں رہا تھا، انھوں نے اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اکلوتا بیٹا ہونے کے باوجود ماں باپ ان کو فوقیت نہیں دیتے تھے ان کے جذبات کو بہنوں کے مقابلے میں نظر انداز کیا جاتا تھا۔ بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے فوادخان نے کہا ان کو اداکاری کا شوق نہیں تھا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ دنیا میں ان کی پہچان اداکار کے طورپر ہوگی۔ فواد نے کہا کہ ان کے ساتھ بچپن میں کالی بھیڑ ہونے جیسا سلوک روا رکھا جاتا تھا اور ان کو ایک بڑی اور ایک چھوٹی بہن کے مقابلے میں نظر انداز کیا جاتا تھا اور والدین ان کے جذبات کو اہمیت نہیں دیتے تھے۔ فواد نے کہا کہ ان کی بہنیں شام تک باہر رہ سکتی تھیں لیکن ان کو چھٹی والے دن بھی باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

مزید :

تفریح -