وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ آج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ آج شام 5 بجے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق اس پریس کانفرنس میں بلوچستان سے گرفتار ہونے والے ”را“ ایجنٹ سے دوران تفتیش ہونے والے انکشافات سے متعلق بات چیت کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں سانحہ لاہور کے بعد پنجاب میں شروع ہونے والے آپریشن اور اس دوران گرفتار ہونے والے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے متعلق بھی میڈیا کو معلومات فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں