متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 8ماہ میں پہلی مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 8ماہ میں پہلی مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 8ماہ میں پہلی مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی آٹھ ماہ میں پہلی مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

اماراتی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے بھی آٹھ ماہ میں پہلی مرتبہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیاہے ، یکم اپریل سے سپیشل گریڈ پٹرول (95اوکٹین)فی لٹر 11فیصداضافے کے ساتھ 1.51درہم میں ملے گا جو اب 1.36درہم میں مل رہاہے ۔

دوسری طرف سپر گریڈ پٹرول (98اوکٹین) بھی 10.2فیصد اضافے کیساتھ 1.62درہم فی لٹرملے گاجو اب 1.47درہم میں ملتا ہے ۔ اسی طرح ای پلس گیسولین (91اوکٹین) کے نرخوں میں 11.62فیصد اضافے کا فیصلہ کیاگیاہے اور نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد 1.44درہم فی لٹرملے گاجواب سستاترین یعنی 1.29درہم فی لٹر ہے ۔

ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 11.42فیصد اضافے کا فیصلہ کیاگیااور 1.40درہم فی لٹر ملنے والا ڈیزل یکم اپریل سے 1.56درہم میں ملے گا۔ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باوجود سپیشل 95پٹرول اب بھی اپریل 2016ءمیں جولائی 2015کی نسبت 12.2فیصد سستا ہوگا۔

مزید : بزنس